ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ”ہمیں مل جل کر رہنا ہے“ ، ریاست میں فرقہ وارانہ مسائل پر جھڑپوں کوختم کرنے کی اپیل : سابق  وزیر اعلیٰ یڈیورپا

”ہمیں مل جل کر رہنا ہے“ ، ریاست میں فرقہ وارانہ مسائل پر جھڑپوں کوختم کرنے کی اپیل : سابق  وزیر اعلیٰ یڈیورپا

Tue, 12 Apr 2022 11:25:02    S.O. News Service

بنگلورو، 12؍اپریل (ایس او نیوز)  بی جے پی نے کرناٹک کا دورہ کرنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ آئندہ سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے گراؤنڈ تیارکیاجاسکے۔ اس بات کی اطلاع سابق  وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے دی۔ انہوں نے ریاست میں فرقہ وارانہ مسائل پر جھڑپوں کوختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہندوؤں اورمسلمانوں کو”ایک ماں کے بچوں کی طرح“ اپنی زندگیاں گزارنی چاہئے

یڈیورپانے کہاکہ12 سے24 اپریل تک تین ٹیمیں ساری ریاست کا دورہ کریں گی۔ پہلی ٹیم میں بی جے پی کے ریاستی صدرنوین کمارکٹیل رہیں گے۔ دوسری ٹیم میں قومی جنرل سکریٹری(ارون سنگھ) اورمیں (یڈی یورپا)رہیں گے۔ اورتیسری ٹیم میں چیف منسٹر بسواراج بومئی رہیں گے۔

بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس دورہ کامقصد پارٹی کومستحکم کرنا،حکمت عملی وضع کرنے اور انتخابات کی تیاری کیلئے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔

ایسے دورے جاری رہیں گے۔ پہلے مرحلہ میں ہم تین ٹیموں میں سفر کریں گے۔ دہلی میں بی جے پی ذرائع نے بتایاکہ ہرٹیم میں 7تا8ارکان ہوں گے۔ یدیورپا کے علاوہ قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی‘ سابق چیف منسٹر سدانند گوڑ اور جگدیش شیٹر، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور ریاستی وزراء ایشورپا اورآراشوک شامل رہیں گے۔


Share: